روس، ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

روس، ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے
روس، ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (صباح نیوز)روس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ہزاروں افراد نے ماسکو میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ روسی حکومت خواتین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد 60 سال اور مردوں کیلئے65 سال کرنا چاہتی ہے۔