صومالیہ، امریکی فوج کا فضائی حملہ، 18 جنگجو ہلاک
موغادیشو (صباح نیوز)جنوبی صومالیہ میں امریکی فوج کی جانب سے کیے گئے ایک فضائی حملے میں انتہا پسند گروپ الشباب کے 18 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاق یو ایس افریقہ کمانڈ نے کہا کہ یہ کارروائی بندرگاہی شہر کسمایو سے کچھ فاصلے پر ذاتی دفاع میں کی گئی۔ افریکوم کے ایک ترجمان کے مطابق اس حملے میں امریکی یا اتحادی فوج کا کوئی سپاہی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا لیکن اس حملے میں انتہا پسند گروپ الشبا ب کے 18جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ امریکا رواں برس کے دوران الشباب کے خلاف ایسے 20سے زیادہ فضائی حملے کر چکا ہے۔