برطانیہ میں لیبر پارٹی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ

برطانیہ میں لیبر پارٹی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ
برطانیہ میں لیبر پارٹی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (صباح نیوز) برطانیہ میں لیبر پارٹی نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جریمی کاربن نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا ، لیبر پارٹی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مطالبہ بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم نہیں، عام انتخابات ہیں، بریگزٹ ڈیل نامنظور ہوئی تو لیبر پارٹی برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریگی۔ برطانوی اخبار کے سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے 86 فیصد اراکین بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم چاہتے ہیں۔لیبر پارٹی کے 90 فیصد افراد یورپی یونین کے حق میں رہنے پر ووٹ دیں گے، 81 فیصد لیبر سمجھتے ہیں کہ بریگزٹ سے معیار زندگی گر جائے گا جبکہ 89 فیصد کے نزدیک نوکریاں جائیں گی۔اخبار کا دعویٰ ہے کہ برطانوی حکومت نے نومبر میں ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی شروع کردی، یورپی رہنماؤں نے سالسبرگ اجلاس میں بریگزٹ پر تھریسامے کی سفارشات پر کڑی تنقید کی تھی۔