نئی نیپالی حکومت نے ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکا چینی کمپنی کو دے دیا
کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن)نئی نیپالی حکومت نے سابقہ حکومت کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اربوں ڈالر کے سرمایے سے تعمیر ہونے والے ڈیم کا ٹھیکا دوبارہ سے چینی کمپنی گیژوُبا (Gezhouba) کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابقہ حکومت نے ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈیم کے چینی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکے کو منسوخ کر دیا تھا، نیپالی وزیراعظم شرما اولی نے انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم بننے کی صورت میں یہ ٹھیکا دوبارہ سے چینی کمپنی کو دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا، نیپال میں تعمیر ہونے والا یہ سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پلانٹ ہے،نئی نیپالی حکومت نے سابقہ حکومت کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اربوں ڈالر کے سرمایے سے تعمیر ہونے والے ڈیم کا ٹھیکا دوبارہ سے چینی کمپنی گیژوُبا (Gezhouba) کو دینے کا اعلان کیا ہے۔