پاک آرمی دنیا کی بہترین فوج ، کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے: وینا ملک
لاہور(آئی این پی)فلمسٹار وینا ملک کا کہنا ہے کہ ک آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے جو کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکتھی ہے اس لے پاکستانی عوام کو پرسکون رہنا چاہئیے
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ فنکار کی کوئی سرحدنہیں ہوتی بلکہ وہ تو خوشبو کی طرح ہوتا ہے ، جب میں بھارت میں کام کر رہی تھی تب بھی انتہا پسند ہندو فلموں کے سیٹ پر آکر مجھے تنگ کرتے تھے ، بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ فنکار کی کوئی سرحدنہیں ہوتی بلکہ وہ تو خوشبو کی طرح ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے جو کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکتھی ہے اس لے پاکستانی عوام کو پرسکون رہنا چاہئیے۔