بھارت میں آتش بازی کی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکہ ،تین افراد ہلاک
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے جنوب مشرق میں آتش بازی کی غیر قانونی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاکجبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ،بھارتی سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
بھارتی اخبار’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق صوبہ آندھرا پردیش کے شہر راجاہام ہندرا وارام میں آتش بازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئی ہیں ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔واضح رہے کہ صوبہ آندھرا پردیش میں کثیر تعداد میں آتش بازی کی غیر قانونی فیکٹریاں موجود ہیں جبکہ گذشتہ سال صوبہ مدھیہ پردیش میں آتش بازی کی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 23 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔