”عمران خان جب سے ۔۔۔“ تجزیہ کار ایاز میرنے ایسی بات کردی کہ جان کر وزیر اعظم بھی غصے میں آجائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز میرنے کہاہے کہ عمران خان جب سے اقتدارمیں آئے ہیں ابھی تک سوائے لفاظی کے کوئی ٹھوس حکمت عملی ان کی طرف سے نہیں آئی ، عمران خان کو اب سطحی باتوں سے اوپر جاکر کوئی ٹھوس بات کرنی چاہئے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگوکرتے ہوئے ایاز میر نے کہا کہ عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ہیں سوائے لفاظی کے ابھی تک کوئی ٹھوس حکمت عملی ان کی طرف سے نہیں آئی ۔ عمران خان کو اب سطحی باتوں سے تھوڑا اوپر جانا چاہئے اور کوئی ٹھوس بات کرنی چاہئے ۔ ان کی ابتدائی تقریر بھی ایسی ہی تھی ، اس کے بعد بطور وزیر اعظم تقریر بھی عمومی تھی ، اس کے بعد بھی ایسی ہی تقاریر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوئی ہائی سکول نہیں ہے کوئی ایسی بات کرنی چاہئے جو ٹھوس ہو،ہم کچھ سننا چاہتے ہیں لیکن اس وقت کسی چپڑاسی سے بجلی کے بل کا پوچھ لیں پتہ چل جائے گا ۔ ہم نئی حکومت کیلئے شادیانے بجانے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمیں کچھ دیا بھی تو جائے ۔انہوں نے کہا کہ جب حکمران اس لیول پر پہنچ جائیں کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس میں شکایایت سیل بنانے کی بات کریں تو اس سے سمجھ لینا چاہئے کہ وہ پریشان ہیں۔