امریکی اور ایرانی صدور منگل کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے
مراکش(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اور ایرانی صدور منگل کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل پچیس ستمبر کو خطاب کریں گے، وہ بدھ کے روز سلامتی کونسل کے جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی بھی منگل کو صدر ٹرمپ کے کچھ ہی دیر بعد جنرل اسمبلی میں تقریر کریں گے، جنرل اسمبلی کے حاشیے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اپنے شمالی کوریائی ہم منصب سے انتیس سمتبر کو ملیں گے، اسی اجلاس کے لیے نیو یارک میں موجود جنوبی کوریائی صدر اپنے شمالی کوریائی دورے کے نتائج سے امریکی صدر کو باخبر کریں گے، جنرل اسمبلی کے چھ روزہ اجلاس میں 130 ملکوں کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔