کرپشن کیس : مصری عدالت نے حسنی مبارک اور بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

کرپشن کیس : مصری عدالت نے حسنی مبارک اور بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست ...
کرپشن کیس : مصری عدالت نے حسنی مبارک اور بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(آن لائن)ایک اعلیٰ مصری عدالت نے بدعنوانی کی ایک مقدمے میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ان تینوں کو حکومتی فنڈز میں خور د برد کرنے کے جرم میں 3،3 سال کی سزا دی تھی، تاہم سابق صدر مبارک کے بیٹوں کو 2015 جبکہ خود انہیں گزشتہ برس رہا کر دیا گیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے سے سابق صدر کے چھوٹے صاحبزادے جمال مبارک کی کسی عوامی عہدے کے حصول کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔