بھارتی وزیر خزانہ مودی کی کرپشن چھپانے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں،مودی کرپشن الزامات پر خاموش کیوں ہیں :کانگریس
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کرپشن کے نئے سکینڈل کی دلدل میں گھٹنوں تک پھنس چکے ہیں جبکہ اب انڈیا کے گلیوں بازاروں میں بھی نعرے لگنے شروع ہو گئے ہیں کہ ’’ہمارا وزیر اعظم چور ہے‘‘فرانس سے طیارے خریدنے کے بڑے سکینڈل میں کھربوں روپے کی کرپشن سامنے آنے پر بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور اب کانگریس کے سینئر رہنما آنند شرما نے بھی میدان میں آتے ہوئے بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے نریندرا مودی کی’’ صفائی ‘‘ دینے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے رافیل طیارے خریداری کو صدی کا سب سے بڑا کرپشن کیس قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ مودی کو بچانے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ مودی اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر براست جواب دینے کی بجائے خاموش ہیں ۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور مرکزی ترجمان آنند شرما نے پریس کانفر س میں رافیل جنگی طیارے خریداری کو صدی کا سب سے بڑا گھپلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بدعنوانی کا الزام براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی پر ہے لہذا اپنے بچاؤ میں کابینہ کے اراکین کو آگے کرنے کے بجائے انہیں خود اس کا جواب دینا چاہئے۔انہوں نےہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فرانس سے طیارے خریدنے اور کھربوں روپے کرپشن کے براہ راست الزامات وزیر اعظم مودی پر لگے ہیں ، جبکہ فرانسیسی صدر نے بھی مودی کو ’’چور‘‘ قرار دیا ہے ، ہندوستانی عوام سوال اٹھا رہی ہے کہ وزیر خزانہ کس طرح مودی کی کرپشن الزامات پر صفائیاں پیش کر سکتے ہیں؟نریندرا مودی اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر خاموش کیوں ہیں ۔انہوں نے کہا کہوزیر اعظم نے رافیل کے پرانے معاہدے کو مسترد کرکے دفاعی سودے کی خریداری کے عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے طریقے سے معاہدہ کیا اور پبلک سیکٹر کی کمپنی ایچ اے ایل کو سودے سے الگ کرکے اپنی پسندیدہ کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہ،اس دفاعی خریداری میں صدی کی سب سے بڑی کرپشن ہوئی ہے جبکہ مودی ان الزامات کی تحقیقات بھی نہیں کر رہی جبکہمرکزی وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کی جانے والی صفائیاں جھوٹ اور مودی کو بچانے کی کوشش ہیں ۔
واضح رہے کہ مودی سرکار کی دیوالیہ کمپنی پر عنایتوں کی داستان سامنے آنے پر بھارتی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرپشن کے نئے سکینڈل میں پھنس گئے ہیں جس میں فرانس سے رافیل طیارے خریدنے کا تنازع سامنے آیا ہے اور فرانس کے سابق صدر فرانسوآ اولاند نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے 11 کھرب روپے مالیت کے 36 رافیل لڑاکا طیارے کی خریداری کیلئے بزنس مین انیل امبانی کی دیوالیہ کمپنی کو پارٹنر بنانے کی تجویز دی تھی۔