”اگر عمران خان کامیاب نہ ہو سکے تو ۔۔۔“ صحافی خاور گھمن نے ایسی بات کردی کہ جان کر تحریک انصاف والوں کے ہوش اڑ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ ملک کے حالات اتنے خراب نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان کے لئے ناکامی کی گنجائش نہیں ہے ، اگر عمران خان کامیاب نہ ہوسکے تو وہ حکومت چھوڑ دیں گے ، پنجاب میں نوازشریف اور شہبازشریف نے کبھی یہ نہیں چاہاکہ بلدیاتی نظام مضبوط ہو ۔
دنیا نیوز کے پروگرام”تھنک ٹینک“ میں گفتگوکرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے ایک ماہ میں کونسے ایسے بلنڈرز کردیئے ہیں جس کی وجہ سے ان پر اتنے فتوے دیئے جارہے ہیں، سمجھ اس وقت آتی ہے جب آپ حکومت میں آتے ہیں اور آپ کوپتہ چلتا ہے کہ آپ نہ یہ کرنا ہے اور یہ نہیں کرنا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سمت لی جارہی ہے اور آنیوالے دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کوجوابدہ ہوناہے ، ہمیشہ کرپشن اوپر سے نیچے آتی ہے ،اگر اوپر والے لوگ اپنا ہاتھ صاف رکھیں گے تو اتنی کوئی قیامت نہیں آتی نیچے کرپشن جاری رہے ۔ ہم نے پچھلی ایک دو حکومتوں سے بیورو کریسی کے منہ کوخون خود ہی لگایا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات اتنے خراب نہیں ہیں اور عمران خان کے لئے ناکامی کی گنجائش بھی نہیں ہے ۔وہ اگر کامیاب نہ ہوسکے تو حکومت چھوڑ دیں گے ۔پنجاب میں نوازشریف اور شہبازشریف نے کبھی نہیں چایا کہ بلدیاتی نظام مضبوط ہو ، اسی طرح سندھ میں آصف زرداری نے یہ نہیں ہونے دیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر پنجاب میں ہیلتھ ،تعلیم کا نظام بہتر کرگئے ،پولیس کو غیر سیاسی کردیا تو یہ بہت بڑا کام ہوگا ۔