”شہباز شریف کا یہ کام بہت اچھا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ۔۔۔۔ “برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر کو شہبازشریف کی یاد ستانے لگی

”شہباز شریف کا یہ کام بہت اچھا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ۔۔۔۔ “برطانوی رکن ...
”شہباز شریف کا یہ کام بہت اچھا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ۔۔۔۔ “برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر کو شہبازشریف کی یاد ستانے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی دار الامرا ءکے رکن لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے اووسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب میں جو دفتر بنایا تھا وہ بہت اچھا کام کررہا تھا , پاکستانی سفیر اور ادارے اوورسیز پاکستانیوں سے کبھی مشورہ نہیں کرتے۔

دنیا نیو ز کے پروگرام ”ٹونائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ یورپ اور امریکہ میں بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ ان کو پاکستان میں حق رائے دہی کاحق دیا جانا چاہئے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کاالیکشن کمیشن اور حکام کبھی ڈائیلاگ نہیں کرتے ۔ان کے بیر ون ملک دفاترہیں اور مراعات بھی لیتے ہیں لیکن پتہ نہیں کیا کرتے ہیں؟ان کے دفاتر کا کوئی مقصد نہیں ہے بہتر ہے کہ ان کو پاکستان میں رکھ کرہی زکوٰة دیتے جائیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدالیکشن کمیشن نے یہ شرط لگائی ہے کہ حق رائے دہی کیلئے پاکستان کا پاسپورٹ بھی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیمز فنڈ کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں سٹیک ہولڈر بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے اووسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب میں جو دفتر بنایا تھا وہ بہت اچھا کام کررہا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر اور ادارے اوورسیز پاکستانیوں سے کبھی مشورہ نہیں کرتے ۔ میں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا جس کے نوٹس عمران خان نے لکھے ہیں اور میں امید کرتاہوں کہ شائد کچھ ہوجائے ۔

مزید :

قومی -