شام میں طیارہ حادثے کا سبب شناختی نظام میں خرابی نہیں تھا: روس

شام میں طیارہ حادثے کا سبب شناختی نظام میں خرابی نہیں تھا: روس
شام میں طیارہ حادثے کا سبب شناختی نظام میں خرابی نہیں تھا: روس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (این این آئی )روس نے باور کرایا ہے کہ حال ہی میں شام میں سرکاری فوج کی کارروائی میں مار گرائے گئے طیارے کے حادثے کا سبب شناختی نظام میں فنی خرابی نہیں تھی۔
عرب ٹی وی کے مطابق روسی حکام کا کہنا تھا کہ ماسکو بیرون ملک برآمد کردہ اسلحہ میں شناختی نظان انسٹال نہیں کرتا۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں روس کا ایک جنگی طیارہ ایف 20 شمی فوج نے ایس 200 میزائل حملے میں مار گرایا تھا۔ روس نے طیارہ حادثے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی تھی تاہم صہیونی ریاست نے اس حادثے میں کسی بھی طور پر ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے۔حادثے کے فوری بعد روس نے ماسکو میں متعین اسرائیلی سفیر کوطلب کرکے ان سے احتجاج کیا۔ ایک عسکری عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے روس کو شام میں طیارہ حادثے میں تل ابیب کے ملوث نہ ہونے کے ٹھوس شواہد فراہم کردئیے ہیں۔