بھارت خطے میں چودھراہٹ قائم کرنے کی خاطرامن تباہ کررہا ہے:قمرالزماں کائرہ
تیمرگرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمرالزماں کائرہ کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کی خاطرامن تباہ کرنے کے درپے ہے، لیکن اسے یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم ریاست کی حفاظت کے لیے متحد ہے۔
انہوں نے تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت حکومت مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی،پاکستان پیپلزپارٹی پر اپوزیشن توڑنے کا الزام غلط ہے، اپنی پالیسی کے مطابق اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے کیونکہ ہم جلاو¿ اور گھیراو¿ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع ملنا چاہیے۔
پی پی پی پنجاب کے صدرقمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے اچھے کاموں کی تعریف جب کہ عوام دشمن پالیسیوں کی بھرپورمخالفت کی جائے گی، ابتدائی 100 ایام حکومتی پالیسی کی سمت متعین کرتے ہیں، نیب زدہ لوگوں کی حکومت میں شمولیت، گیس اوربجلی کے قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔