پاکستان پر موجودہ عالمی دباﺅ اور بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کا آپس میں کیا تعلق اور اس سے کیسے نکلا جا سکتاہے ؟ جنرل حمیدگل مرحوم کے بیٹے نے ایسی بات کردی جو پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے

پاکستان پر موجودہ عالمی دباﺅ اور بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کا آپس میں کیا تعلق ...
پاکستان پر موجودہ عالمی دباﺅ اور بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کا آپس میں کیا تعلق اور اس سے کیسے نکلا جا سکتاہے ؟ جنرل حمیدگل مرحوم کے بیٹے نے ایسی بات کردی جو پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل نے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو فوری پھانسی دی جائے ، اس سے پاکستان پر جودباﺅ ڈال دیاگیا ہے،اس کا خاتمہ ہوجائے گا ۔

دنیا نیوزکے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معیدپیر زادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عبد اللہ گل نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو فوری پھانسی دی جائے، اس کو پھانسی دینے کی اس لئے ضرورت ہے کہ پاکستان کے اوپر اس وقت جو پریشر بنایا گیاہے وہ ریلیز ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی ملک کی فوج کا اتنا بڑاافسر کسی ملک میں جا کر جاسوسی میں ملوث رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازحکومت کا عالمی عدالت انصاف میں جانا ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا جب کلبھوشن کو سزا سنادی گئی تو پھر انتظار کیوں کیاگیا ؟ انہوں نے کہا کہ سجن جندال کا تعلق کس کے ساتھ تھا یہ سب کچھ عیاں ہے ۔اصل بات یہ ہے کہ سربجیت سنگھ جب واپس گیا تو اس کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور اس نے تسلیم کرلیا کہ اس نے بھارت ماتا کیلئے دہشت گردی کی تھی اور دوبارہ بھی کریں گے ۔ اس سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس لئے ضروری ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے کلبھوشن یادیو کو پھانسی دی جائے ۔

مزید :

قومی -