”تحریک انصاف کے حکومت نے بھینسیں بیچ کر ۔۔۔“ سینیٹر روبینہ خالد نے ایسی بات کردی کہ ہنس ہنس کر آپ کے پیٹ میں بل پڑ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ عمران خان نے دوستی کاہاتھ بڑھا کہ بہت اچھا قدم اٹھایا تھا لیکن ٹوئٹ کے ذریعے اس کا جواب دینا وزیر اعظم کے منصب کاتقاضا نہیں ، تحریک انصاف کی حکومت نے بھینسیں بیچ کر گیس مہنگی کردی ۔
سماءنیوزکے پروگرام ”نیوز بیٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ، پاکستان اوربھارت ایٹمی قوتیں ہیں ۔ ا ن کے درمیان کوئی عام جنگ نہیں ہوگی ، ہمیں پھونک پھونک کرقدم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوستی کاہاتھ بڑھا کہ بہت اچھا قدم اٹھایا تھا لیکن ٹوئٹ کے ذریعے اس کا جواب دینا وزیر اعظم کے منصب کاتقاضا نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خود لوگوں کی توقعات بڑھائیں کہ ہم سو دن میں تبدیلی لاکر دکھائیں گے اور اس کے بعد تماشے لگانے شروع کردیے ، تماشے لگانے سے ملک نہیں چلے گا ، آخرلوگ پوچھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بھینسیں بیچ کر گیس کی قیمت بڑھا دی جس سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چندے کے پیسوں سے ڈیم نہیں بنے گا اس کیلئے حکومت کوبھی اقدام کرنے چاہئے ۔