کپتان سرفراز احمد نے بھارت سے شکست کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کے بعد سرفراز احمد نے ذمہ داری باولرز پر ڈال دی ۔اختتامی تقریب میں بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے باولرز نے نئی گیند کا فائدہ نہیں اٹھا یا ،کیچز پکڑ لیتے تو نتیجہ مختلف ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی ،ہم 270رنز کرنا چاہتے تھے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ آخری میچ میں اچھا کھیل پیش کر سکیں ،اگر ہمیں فائنل کھیلنا ہے تو بنگلہ دیش کے خلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی ،بھارت کی جانب سے شکھر دھون نے 114اور کپتان روہت شرما نے 111رنز بنائے ۔