”بھارت کے ترچھی ٹوپی والے آرمی چیف کو ۔۔۔“وفاقی وزیر نے بپن روات کو ایسی خوفناک دھمکی دیدی کہ انڈین سورماﺅں کے دل دہل جائیں گے

”بھارت کے ترچھی ٹوپی والے آرمی چیف کو ۔۔۔“وفاقی وزیر نے بپن روات کو ایسی ...
”بھارت کے ترچھی ٹوپی والے آرمی چیف کو ۔۔۔“وفاقی وزیر نے بپن روات کو ایسی خوفناک دھمکی دیدی کہ انڈین سورماﺅں کے دل دہل جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ اگر ہندوستان کو شوق ہے تو وہ لڑائی کرکے دیکھ لے، میں بھارت کے ترچھی ٹوپی والے آرمی چیف کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر تم نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو وہ سر ہی نہیں رہے گا جس پرتم ترچھی ٹوپی پہنتے ہو۔

سماءنیوز کے پروگرام ”نیوز بیٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اگر ہندوستان کو شوق ہے وہ لڑائی کرکے دیکھ لے، ان کو جواب اللہ اکبر ملے گا اور 1965والا ملے گا ۔ بھارت سرجیکل سٹرائیک کی بات کرتا ہے لیکن اس کو سرجیکل آپریشن کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے مذاکرات کی دعوت دیکر بھارت کاگندا چہرہ دنیا کودکھا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بات کرنے کا اپنااپناطریقہ کار ہوتاہے ، عمران خان کااپنا طریقہ کار ہے جس طرح بھٹو صاحب بات کرتے تھے ، عمران خان اس طرح بات کرتے ہیں لیکن میاں نوازشریف ذرا دب کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے ترچھی ٹوپی والے آرمی چیف کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر تم نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو وہ سر ہی نہیں رہے گا جس پرتم ترچھی ٹوپی پہنتے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن والوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جو کشکول یہ ہمارے ہاتھ میں دیکر گئے ہیں وہ ہم توڑ کر دکھائیں گے ،تحریک انصاف کی پالیسیوں کا اثر چھ سے آٹھ ماہ میں نظر آجائے گا ۔

مزید :

قومی -