عربوں نے کس کو کرائے کے فوجی کے طور پر رکھا ہوا ہے؟ پاکستان نہیں بلکہ ۔۔۔ تجزیہ کار ایاز امیر کا بڑا دعویٰ

عربوں نے کس کو کرائے کے فوجی کے طور پر رکھا ہوا ہے؟ پاکستان نہیں بلکہ ۔۔۔ ...
عربوں نے کس کو کرائے کے فوجی کے طور پر رکھا ہوا ہے؟ پاکستان نہیں بلکہ ۔۔۔ تجزیہ کار ایاز امیر کا بڑا دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ سعودی عرب دنیا کی تیسری قوم ہے جو زیادہ پیسہ اسلحے پر خرچ کرتی ہے لیکن آٹھ دس میزائل پتہ نہیں کہا ںسے آئے کہ سارا نقشہ ہی بدل کررکھ دیا ہے؟ ہمارے عرب بھائیوں نے امریکیوں کوکرائے کے فوجیوں کے طور پر رکھاہوا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ عالمی سطح پر سب سے طاقتور لابی اسرائیلی لابی ہے ہم جو سوچتے ہیں کہ ہم نیویار ک میں چار دن میں جاکر پتہ نہیں کیا فتح کرلیں گے؟یہ بات نہیں ہوگی ۔

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دنیا کی تیسری قوم ہے جو زیادہ پیسہ اسلحے پر خرچ کرتی ہے لیکن آٹھ دس میزائل پتہ نہیں کہا ںسے آئے کہ سارا نقشہ ہی بدل کررکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عرب بھائیوں نے امریکیوں کوکرائے کے فوجیوں کے طور پر رکھاہوا ہے ، مسلمان اپنے معاملات حل کرنہیں سکتے اور دوسری طرف دیکھتے ہیں لیکن جب بات ہوامہ کی اور فلسفہ کی ہو تو پھر آپ تقریروں کوسن نہیں سکتے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...