پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا، اپوزیشن کس منہ سے حکومت کے خلاف باتیں کررہی ہے:پرویز خٹک

پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا، اپوزیشن کس منہ سے حکومت کے خلاف باتیں ...
پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا، اپوزیشن کس منہ سے حکومت کے خلاف باتیں کررہی ہے:پرویز خٹک

  


نوشہرہ (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا۔

نوشہرہ کلاں میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح پاکستان کو مضبوط اور باوقار ملک بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ قرضوں سے ملک نہیں چلتے، اپوزیشن کس منہ سے حکومت کے خلاف باتیں کررہی ہے؟۔وزیر دفاع نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا پر بھارتی مظالم اور بربر یت ثابت ہوچکی ہے، بھارت کو کشمیریوں کا حق دینا ہوگا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ


loading...