یوٹیلٹی سٹورز چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

یوٹیلٹی سٹورز چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ...
یوٹیلٹی سٹورز چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ایک طرف چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی تو دوسری طرف آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ایک طرف تو عوام کو ریلیف دیتے ہوئے چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کی کمی کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ بھی کر دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 74 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں دس روپے اضافے کے بعد آٹھ سو دس روپے مقرر کر دی ہے جبکہ آٹے کا دس کلو کا تھیلا پانچ روپے اضافے کے بعد چار سو روپے کا مقرر کر دیا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں کمی ہوئی اور ساتھ ہی آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ کم از کم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ ان سٹورز کی افادیت بھی قائم رہے اور عوام کو ریلیف بھی مل سکے۔

مزید :

بزنس -