رمضان شوگرملزسے متعلق نیب انکوائری کے خلاف درخواست پرسماعت آج ہوگی

رمضان شوگرملزسے متعلق نیب انکوائری کے خلاف درخواست پرسماعت آج ہوگی
رمضان شوگرملزسے متعلق نیب انکوائری کے خلاف درخواست پرسماعت آج ہوگی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگرملزسے متعلق نیب انکوائری کے خلاف درخواست پرسماعت آج ہوگی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کرے گا،لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو رمضان شوگر ملز کے خلاف انکوائری سے روک رکھا ہے،درخواستگزار کی جانب سے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے چیف فنانشل افسر اور کمپنی سیکرٹری کو ریکارڈ سمیت طلب کیا،نیب نے ماحولیات سے متعلق معاملات پر انکوائری شروع کی ہے، نیب کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا الزام ہے، ماحولیات سے متعلق تفتیش نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...