چالان پیش نہ کیا تو ملزم کو جیل نہیں بھیجوں گا،عدالت کی جج ویڈیو کیس میں ایف آئی اے کو وارننگ

چالان پیش نہ کیا تو ملزم کو جیل نہیں بھیجوں گا،عدالت کی جج ویڈیو کیس میں ایف ...
چالان پیش نہ کیا تو ملزم کو جیل نہیں بھیجوں گا،عدالت کی جج ویڈیو کیس میں ایف آئی اے کو وارننگ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کااظہار کیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے ایف آئی اے کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ چالان پیش نہ کیا تو ملزم کو جیل نہیں بھیجوں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج ویڈیو کیس کی سماعت ہوئی،ملزم میاں طارق کو پیش کردیا گیا، ایف آئی اے کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جوادنے ایف آئی اے کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ چالان پیش نہ کیا تو ملزم کو جیل نہیں بھیجوں گا،ایف آئی اے ملزم کو جہاں مرضی رکھے جیل نہیں جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں


loading...