لاہور میں شخص نے اپنی ماں ، بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا لیکن کیوں؟ جان کرآپ بھی کہیں گے خون سفید ہو گیا

لاہور میں شخص نے اپنی ماں ، بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا لیکن کیوں؟ جان کرآپ ...
لاہور میں شخص نے اپنی ماں ، بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا لیکن کیوں؟ جان کرآپ بھی کہیں گے خون سفید ہو گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نشترکالونی میں ایک شخص نے جائیداد کے تنازع پر اپنی ماں ،بھائی اور بھابھی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑے کے باعث قتل کی اندوہناک واردات نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی میں ہوئی، ملزم محمد علی نے اپنی 55 سالہ ماں گلشن بی بی، 40 سالہ بھائی حماد اور 39 سالہ بھابھی لبنیٰ بی بی کو گولیاں ماریں۔ فائرنگ کے وقت ملزم کی بھابھی لبنیٰ نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ملزم نے پیچھے پہنچ کر گھر کے گیراج میں قتل کردیا، مقتول میاں بیوی کے پانچ بچے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کیے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...