جج ویڈیو سکینڈل ،ملزم میاں طارق کاضمانت کی درخواست دائرکرنے کافیصلہ

جج ویڈیو سکینڈل ،ملزم میاں طارق کاضمانت کی درخواست دائرکرنے کافیصلہ
جج ویڈیو سکینڈل ،ملزم میاں طارق کاضمانت کی درخواست دائرکرنے کافیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ویڈیو کیس میں گرفتار ملزم میاں طارق نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تفصیلات کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں جج ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،ملزم میاں طارق کو عدالت میں پیش کردیا گیا،اس موقع پر احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں طارق نے کہا کہ مجھے اورمیرے بیٹے کومعروف ہسپتال سے حراست میں لیاگیا،آج تک میرے بیٹے کا پتہ نہیں چلا ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیٹے کی بازیابی کی اپیل کرتاہوں ،صحافی کے سوال ”ناصرجنجوعہ نے ضمانت کروالی ہے آپ بھی کروائیں گے ؟کا جواب دیتے ہوئے میاں طارق نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ، ان کا سنا ہے وہ بری ہو گئے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...