اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، سینئر صحافی حسن نثار نے وزیراعظم کو مشورہ دیدیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، سینئر صحافی حسن نثار نے وزیراعظم کو ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، سینئر صحافی حسن نثار نے وزیراعظم کو مشورہ دیدیا

  


کراچی(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں لکھی ہوئی تقریر سے آگے نہ جائے کیونکہ آگے پیچھے ہوا تو بری طرح سلپ ہوجانے کا خطرہ ہے۔جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کی اسمبلی اور کنٹینر سے تھوڑی مختلف جگہ ہے اس لئے وزیراعظم احتیاط کرے۔سندھ میں کرپشن کی داستانوں پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ملک کا ہر شہری جوابدہ ہے کہ اس کے پاس اثاثوں کے ذرائع کیا ہیں، اس ملک میں کرپشن کو لیاقت قائم خانی سے ناپا جاسکتا ہے، لیاقت قائم خانی ایک حقیر معمولی سی لنگڑی مکھی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرپشن کے مگرمچھوں نے کس طرح لوٹا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں حکومت کی مجال نہیں کہ ملک میں اشیاءخورد و نوش کی اشیاءکی قیمت کا تعین کرسکے، یہ ملک میرا ہے مگر میرا نہیں ہے کیونکہ اس کی قیمتوں کی تعین عالمی مالیاتی ایجنسیوں کی کلاس کررہی ہے۔شہلا رضا کے بیان کیا صرف خورشید شاہ کے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں؟ پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری پر خواجہ آصف کہتے ہیں ”ہماری برادری“ تو یاد رکھیں آپ کی برادری سب سے بھیانک ہے، یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے نواز شریف نے بھی کہا تھا کہ اگر میرے اثاثے میری آمدنی سے زیادہ ہیں تو کسی کو کیامسئلہ ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...