آشیانہ اقبال کیس میں گرفتارفوادحسن فوادکے اہل خانہ کو وی وی آئی پی پروٹوکول

آشیانہ اقبال کیس میں گرفتارفوادحسن فوادکے اہل خانہ کو وی وی آئی پی پروٹوکول
آشیانہ اقبال کیس میں گرفتارفوادحسن فوادکے اہل خانہ کو وی وی آئی پی پروٹوکول

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آشیانہ اقبال کیس میں گرفتارفوادحسن فوادکے اہل خانہ کو وی وی آئی پی پروٹوکول سے نوازا جارہا ہے، احتساب عدالت لاہورمیں فواد حسن فواد کے اہل خانہ کی گاڑی احاطہ عدالت تک پہنچادی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ آقبال کیس میں گرفتارملزم فوادحسن فواد کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی،ملزم کے اہل خانہ کو وی وی آئی پی پروٹوکول سے نوازا جا رہا ہے، احتساب عدالت لاہورمیں فواد حسن فواد کے اہل خانہ کی گاڑی احاطہ عدالت تک پہنچادی گئی،فواد حسن فواد کی اہلیہ اور بیٹا پرائیویٹ گاڑی میں احاطہ عدالت تک پہنچے،سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجود ملزم کے اہل خانہ کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے جبکہ ججزاورسرکاری گاڑیوں کے علاوہ کسی پرائیویٹ گاڑی کا داخلہ عدالتوں میں ممنوع ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...