چونیاں سے ملنے والی دو لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول

چونیاں سے ملنے والی دو لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول
چونیاں سے ملنے والی دو لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول

  


قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چونیاں سے 7 روز قبل ملنے والی دو لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی،پولیس کے مطابق لاشیں محلہ غوثیہ سے اغواعلی حسنین اورسلمان اکرم کی ہیں ،دونوں لاشیں آج ورثا کے حوالے کردی جائیں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چونیاں میں بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کو 7 روز گزر گئے ،ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام ہے،پولیس کی ساری تفتیش کا انحصار ڈی این اے کے نمونوں پرہے،گزشتہ ایک ہفتہ میں 600سے زائد افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے۔چونیاں سے 7 روز قبل ملنے والی دو لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی،پولیس کے مطابق لاشیں محلہ غوثیہ سے اغواعلی حسنین اورسلمان اکرم کی ہیں ،دونوں لاشیں آج ورثا کے حوالے کردی جائیں گی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور


loading...