خیبرپختونخوامیں سول سروس کا براحال ہے،سپریم کورٹ کا تقرریوں کا عمل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہاؤسنگ اتھارٹی تقرری کیس میں تقرریوں کا عمل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خیبرپختونخوامیں سول سروس کا براحال ہے،باقی صوبوں میں سروس کے معاملات ٹھیک نہیں،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میںخیبرپختونخواہاؤسنگ اتھارٹی تقرری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوامیں سول سروس کا براحال ہے،باقی صوبوں میں سروس کے معاملات ٹھیک نہیں،عدالت نے کہا کہ خیبرپختونخواسول سروس میں کھینچاتانی بہت زیادہ ہے،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایسا کام نہ کریں جوتباہی لے کر آئے،کیس میں ایک شخص 3 مقامات پرملازمت کررہاتھا،عدالت نے تقرریوں کاعمل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔