پولیس اہلکاروں کی آئی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب عارف نواز کو نوٹس جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اہلکاروں کی آئی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب عارف نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں 4 پولیس اہلکاروں کی آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پولیس میں بطورکانسٹیبل کنٹریکٹ پرڈیوٹی دے رہے ہیں،محکمے کومستقلی کیلئے متعددباردرخواستیں دیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے آئی جی پنجاب عارف نوازکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔