مظلوم کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا شہداؤں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا : نیاز حسین خاصخیلی
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پاکستان خاصخیلی اتحاد کے مرکزی چیرمین نیاز حسین خاصخیلی نےکہا ہےکہ ایک دن ضرور کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کا بہتا ہوا خون ضرور رنگ لائے گا وہ وقت دورنہیں جب اللہ کی رضا سے کشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہوگاکشمیر میں بھارتی مودی سرکارکی ظلم وبربریت پر عالمی دنیا کی خاموشی المیہ فکریہ اورشدید قابل مذمت ہے آج عمرکوٹ میں خاصخیلی اتحاد کی ضلع عمرکوٹ میں "دفاع پاکستان اور کشمیر یکجہتی "ریلی میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہاتھوں میں پاکستانی اورکشمیری پرچم لیکر واشگاف نعرے لگاتے رہے کہ کشمیر بنےگا پاکستان حیدرآباد سے عمرکوٹ پہنچنے والی خاصخیلی اتحاد کی کشمیر یکجہتی کا شاندار استقبال پریس کلب عمرکوٹ کےسامنے "دفاع پاکستان اور کشمیر یکجہتی " ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے چیرمین نیاز حسین خاصخیلی نےکہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا شہداؤں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
کشمیر میں بھارتی افواج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے پچاس روز سے زائد دن ہونے کوہے بھارتی افواج نے کشمیرمیں کرفیولگا رکھا ہے کشمیری ماؤں بہنوں کی عصمتیں پامال کی جاری ہے کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوکررہ گئے ہیں مسجدوں کوتالے ہیں مگرافسوس عالمی دنیا بےحس اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کیونکہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کاخون بہہ رہا ہے عالمی ضمیر سویا ہواہے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرنےسے قاصر ہے پاکستان خاصخیلی اتحاد کےچیرمین نیاز حسین خاصخیلی نےکہا کہ مگر اللہ کی لاٹھی بےآواز ہے انشاءاللہ بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا نیاز حسین خاصخیلی نےکہا کہ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے خاصخیلی قوم سپہ سالار چیف آرمی اسٹاف اور وزیراعظم پاکستان کےایک حکم کےمنتظر ہے دفاع پاکستان ریلی سے پاکستان خاصخیلی اتحاد ضلع عمرکوٹ کے رہنما ریاض حسین خاصخیلی ،میرپورخاص کے صدر عبدالحفیظ خاصخیلی ،کامریڈ رسول بخش خاصخیلی ودیگر رہنماوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم و بربریت وحشت پر عالمی دنیا کی خاموشی و بےحسی انتہائی قابل افسوس و مذمت کے لائق ہے بھارتی فوج اور مودی کی ظلم وبربریت اور گذشتہ پچاس روز سے زائد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نے مظلوم کشمیریوں کو اپنے گھروں میں قید کرکے رکھ دیا ہے مسجدوں کو تالے لگادیے گئے ہیں بھارتی مودی سرکار کے ظلم وبربریت پر اقوام متحدہ بھی اپنا کردار ادا کرنے میں بےبس دکھائی دیتا ہے مظلوم کشمیریوں کو مسلمان ہونے کےناطے اور کشمیریوں کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جاری ہے رہنماؤں نےکہا کہ اللہ کی لاٹھی بےآواز ہے بھارت کو کشمیر سے جانا ہوگا کشمیر پاکستان ہے اور پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کےساتھ ہے ریاض حسین خاصخیلی ، علی گل خاصخیلی نےکہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب مظلوم کشمیریوں اورعوام کی حقیقی امنگوں کا ترجمان ہوگا ریلی میں خاصخیلی قوم کےساتھ ساتھ دفاع پاکستان کشمیر ریلی میں بڑی تعداد میں مختلف اقلیتی برادری کےلوگوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی ریلی میں شریک نوجوانوں کا کشمیریوں سے محبت وعقیدت کا والہانہ جذبہ دیکھنے کےلائق تھا ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوان پاکستانی اور کشمیری پرچم ہاتھوں میں لہراتے رہے دفاع پاکستان کشمیر ریلی حیدرآباد ،ٹنڈوجام ٹنڈہ الہ یار،میرپورخاص سمیت مختلف گاؤں گوٹھوں سے ہوتے ہوئے عمرکوٹ پہنچی جہاں ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ریلی میں شریک نوجوانوں کاعزم تھاکہ وہ پاکستان کی سلامتی وبقاء کےلیے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنےکےلیے تیار ہے عمرکوٹ کی فضا پاکستان زندہ آباد پاک فوج زندہ آباد کشمیر بنےگا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا .