وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کیسا رہا ؟ گیلپ نے نیا سروے جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے جولائی 2019 کے آخرمیں امریکہ کاد ورہ کیا تھا جس کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم بھی مچی تھی تاہم اس کی کامیابی سے متعلق عوامی رائے جاننے کیلئے گیلپ اینڈ گیلانی کی جانب سے اگست میں سروے کیا گیا جس کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت بھی دورہ امریکہ پر ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے سروے میںملک مل بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا کہ” گزشتہ دونوں وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کا دورہ کیا ، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ان کا یہ دورہ کامیاب رہا جبکہ بعض کا خیال ہے کہ ان کا یہ دورہ ناکام رہا ،ا ٓپ کی اس پر کیا رائے ہے؟“ اس سوال کے جواب میں 53 فیصد جواب دہندگان نے وزیراعظم عمران خان کے دورے کو کامیاب قرار دیا جبکہ 29 فیصد نے اسے ناکام کہا ، تاہم 18 فیصد نے کسی بھی رائے کا اظہار نہیںکیا ۔گیلانی ریسرچ فاونڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا ،یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آباد کے 1372 مردو خواتین سے 2 اگست تا09 اگست میں منعقد ہوا ،