زیرزمین آلودہ پانی پھینکنے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،لاہور ہائیکورٹ نے پانی کومحفوظ کرنے سے متعلق درخواستوں پرتحریری حکم جاری کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پانی کومحفوظ کرنے سے متعلق درخواستوں پرتحریری حکم جاری کردیا ،عدالت نے زیرزمین آلودہ پانی پھینکنے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔جسٹس شاہد کریم نے تحریری حکم جاری کیا،تحریری حکم 3 صفحات پر مشتمل ہے ،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل واٹر کمیشن تجاویزپیش کرے ،مون سون سے پہلے بارش کے پانی کوبچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔