پاکستانی جڑواں بچیوں نے سعودی یوم الوطنی جوش و جذبے سے منایا

پاکستانی جڑواں بچیوں نے سعودی یوم الوطنی جوش و جذبے سے منایا
پاکستانی جڑواں بچیوں نے سعودی یوم الوطنی جوش و جذبے سے منایا

  


ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے قومی دن کو منانے کے لئے جہاں سعودی شہری یوم الوطنی بھرپور جوش اور جذبے سے مناتے ہیں وہیں پر مملکت میں مقیم پاکستانی شہری بھی سعودی عرب سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 89ویں یوم الوطنی منانے کے لئے دو جڑواں پاکستانی بچیوں تہذیب یاسمین قاضی اور تزین یاسمین قاضی نے منفرد انداز اپنایا اور سعودیہ کا قومی پرچم لہرا کر اپنی محبت کا اظہار کیا دونوں بچیوں کے والد ذیشان قاضی کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال یوم الوطنی کے موقع پر دونوں بچیوں کے خصوصی ملبوسات کا اہتمام کرتے ہیں اور ہم پوری فیملی ہاتھ میں سعودی عرب کا قومی پرچم تھامے اپنے سعودی بھائیوں کے سنگ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں کیونکہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ہم سعودی گورنمنٹ کے بھی مشکور اور ممنون ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستانیوں کو عزت اور احترام دیا ہے اور ہمیں اپنا دوست سمجھتے ہیں پاک سعودی دوستی ایسا لازوال رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوتا جا رہا ہے پاکستان سے باہر سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں اسکی بڑی وجہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے دل اس زمین کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور اسے ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں پاکستان ہماری پہچان ہے اور سعودی عرب ہماری جان ہے

مزید : عرب دنیا


loading...