مجلسِ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی

مجلسِ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی
مجلسِ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی

  


ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بھی سعودیہ کے 89ویں قومی دن کو بھرپور جوش اور جذبے سے منا رہے ہیں پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور حرمین شریفین کی بدولت ہم اس سے عقیدت رکھتے ہیں۔ دارالحکومت ریاض میں مجلسِ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کو منانے کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک سعودی دوستی کے نعروں کے علاوہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن کی مبارک باد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا مجلس کے صدر رانا عبدالروف ، میاں حامد، حافظ عبدالوحید اور دیگر نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور حرمین الشریفین کی بدولت ہمارے دل اس سرزمین کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستانیوں نے مملکت کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار نبھایا ہے اور پاک سعودی دوستی کو فروغ دیا ہے اور ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمارا ساتھ دیا ہے ہم سعودی عرب کی دوستی پر فخر کرتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...