جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر ملک نے صدارتی ریفرنس کیخلاف سماعت ملتوی کرنے کی ایک اوردرخواست دائرکر دی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر ملک نے صدارتی ریفرنس کیخلاف سماعت ملتوی ...
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر ملک نے صدارتی ریفرنس کیخلاف سماعت ملتوی کرنے کی ایک اوردرخواست دائرکر دی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے صدارتی ریفرنس کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی کرنے کی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔درخواست میں وکیل منیر اے ملک کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دل کادورہ پڑنے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکا،ڈاکٹرز نے دو اسٹنٹس ڈالے ہیں اور آرام کا مشورہ دیا ہے، دل کادورہ پڑنے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا،وکیل منیر ملک کاکہنا ہے کہ فل کورٹ میں شامل ایک جج بیرون ملک سے28 ستمبر کو واپس آئیں گے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میڈیکل گراوَنڈزپر سماعت ملتوی کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...