ن لیگ بلوچستان انٹراپارٹی الیکشن کیس،فریقین کو نوٹسز جاری

ن لیگ بلوچستان انٹراپارٹی الیکشن کیس،فریقین کو نوٹسز جاری
ن لیگ بلوچستان انٹراپارٹی الیکشن کیس،فریقین کو نوٹسز جاری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن بلوچستان انٹراپارٹی الیکشن کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے،تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن بلوچستان انٹراپارٹی الیکشن کے معاملے پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن میں جماعتی قوانین سے انحراف کیا گیا،23نومبرکوانٹراپارٹی انتخابات ہوئے، الیکشن کمیشن نے 8اگست کو درخواست مستردکی،درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انٹراپارٹی انتخابات کوکالعدم قراردے،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...