پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کتنے بجے شروع ہوں گے اور ٹی 20 میچوں کا وقت کیا ہو گا؟ صحیح معلومات جانئے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کتنے بجے شروع ہوں گے اور ٹی 20 میچوں ...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کتنے بجے شروع ہوں گے اور ٹی 20 میچوں کا وقت کیا ہو گا؟ صحیح معلومات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز میں محض چار روز باقی رہ گئے ہیں جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پاکستانی شائقین کرکٹ ملک کے ویران میدان ایک مرتبہ پھر آباد ہونے پر خاصے پرجوش ہیں اور ٹکٹوں کی خرید میں مصروف ہیں تاکہ قومی ہیروز کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھ سکیں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور 27 ستمبر کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کے مدمقابل ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز کے 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے میچز کا ٹاس دوپہر ڈھائی بجے ہو گا جبکہ کھیل کا آغاز تین بجے کیا جائے گا۔ اسی طرح 5 اکتوبر، 7 اکتوبر اور 9 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کا ٹاس شام چھے بجے ہو گا جبکہ ساڑھے چھ بجے کھیل کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -