پنجاب حکومت نے چکوال میں ایسی عمارت بنانے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

پنجاب حکومت نے چکوال میں ایسی عمارت بنانے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ کو بھی ...
پنجاب حکومت نے چکوال میں ایسی عمارت بنانے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  


لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چکوال میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے بل کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چکوال میں یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت چکوال میں یونیورسٹی قائم کرے گی، یونیورسٹی کے قیام کے لیے بل کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بل کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ رواں ماہ سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال نہ کرسکیں، پنجاب اسمبلی نے پہلے سال ریکارڈ قانون سازی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں انتہائی اہمیت کے 19 بل منظور کیے، تقریباً 32 اہم بل تیاری کے مراحل میں ہیں۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کا نئی ویب سائٹ کا اجرا خوش آئند ہے، ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیر مشاورت کے کیے جاتے تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...