باکسر محمد وسیم کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان ہو گیا مگر کس نے کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں

باکسر محمد وسیم کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان ہو گیا مگر کس نے کیا؟ جان ...
باکسر محمد وسیم کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان ہو گیا مگر کس نے کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی جس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے پر باکسر محمد وسیم کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلے میں فتح بلوچستان کیلئے باعث فخر ہے، صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کیلئے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

مزید : کھیل


loading...