میرا نے طبی ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد عوام کو نصیحت کر دی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے تمام طبی ٹیسٹ کلیئر آنے پر عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور اپنا میڈیکل اور فزیکل ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ میرا نے رو بہ صحت ہونے کے بعد عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور اپنا میڈیکل اور فزیکل ٹیسٹ کرانا چاہیے، اگر خدانخواستہ کسی کو کوئی بیماری لا حق ہو گئی ہے تو اس کی بروقت تشخیص ہو سکے اور اس کا جلد علاج شروع ہو سکے اس لیے باقاعدگی سے اپنے معالج کے پاس جائیں اور ٹیسٹ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ میں ہر سال اپنا میڈیکل چیک اپ کراتی ہوں اور میرے دبئی کے ہسپتال میں ہونے والے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور میں سپر فٹ ہوں اور دوبارہ بہت اچھا کام کرنے والی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پرستاروں اور خاندان کے افراد کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ میرا کی دبئی میں اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی۔طبیعت خراب ہونے کے باعث میرا ہسپتال میں چیک اپ کے لیے گئیں تھیں جہاں انہیں طبیعت ذیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر داخل کر لیا گیا تھا۔