”انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو۔۔۔“ جنید خان نے حیران کن اعلان کر دیا

”انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو۔۔۔“ جنید خان نے حیران کن ...
”انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو۔۔۔“ جنید خان نے حیران کن اعلان کر دیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شہریت کے حامل ٹیسٹ فاسٹ باؤلر جنید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو عزت ملتی ہے وہ انگلش کرکٹر بن کر نہیں مل سکتی اس لئے انگلینڈ ٹیم سے کھیلنے کی پیشکش قبول نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں خیبرپختونخواہ ٹیم میں شامل فاسٹ باؤلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرکے پاکستانی سکواڈ میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا، امید پر دنیا قائم ہے۔امید یہی ہے کہ ڈومیسٹک سیزن اچھا گزرے گا،خیبر پختون خواہ کے علاقہ صوابی کے چھوٹے سے گاؤں سے آیا ہوں،برطانوی شہریت رکھنے کے باوجود میرے لئے پاکستان پہلے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انگلینڈ میں دو کلبز کی جانب سے بطور مقامی کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے چارسال کے معاہدے کی پیشکش ہوئی تھی جسے قبول کر لیتا تو پاکستان کا سیزن اوور سیز کھلاڑی بن کرکھیلنا پڑ جاتا جبکہ کاونٹی کھیلنے کا مطلب انگلینڈ ٹیم میں شمولیت کا راستہ بننا ہے لیکن مجھے پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ہے، انگلینڈ کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔

مزید : کھیل


loading...