سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے دوران تحقیقات ایک اور بڑا انکشاف ہو گیا

سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے دوران تحقیقات ایک اور بڑا انکشاف ہو گیا
سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے دوران تحقیقات ایک اور بڑا انکشاف ہو گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی سے تحقیقات میں ا ن کے دو مزید فرنٹ مین کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جونیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لیاقت قائم خانی سے تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس جمیل نیاز بھی لیاقت قائم خانی کا فرنٹ مین رہا ہے۔جمیل نیاز نے تمام معاملات کے لئے کمپنی کھولی تھی، جبکہ اس نے مزید دو فرنٹ مین بنائے جو یہ کمپنی چلاتے تھے۔ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی کے فرنٹ مین میں یوسف سرائیکی بھی شامل ہے جسے کراچی کے پارکس کے ٹھیکے دئیے گئے تھے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کو آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں مزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

مزید : قومی


loading...