وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرسے ملاقات کب ہو گی ؟،شیڈول جاری

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرسے ملاقات کب ہو گی ؟،شیڈول جاری
وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرسے ملاقات کب ہو گی ؟،شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی امریکا میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیاگیا،وزیراعظم عمران خان کی آج امریکی صدر سے اہم ملاقات ہو گی ،جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی ملاقات کے ایجنڈا کااہم حصہ ہے ،کشمیر کے محاصرے کے 50 ویں روز عمران اورٹرمپ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اہم ہو گا،عمران خان اور صدر ٹرمپ میں ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہو گی ، وزیراعظم عمران برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم عمران خان اور بورس جانسن میں ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہو گی ،عمران خان کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات 45 منٹ پر محیط ہو گی ،وزیراعظم عمران خان چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔وزیراعظم کی ترک صدرطیب اردوان سے بھی ملاقات ہو گی ،وزیراعظم ترک صدر سے دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کریں گے ،وزیراعظم کی اٹلی کے منصب،عالمی بینک کے صدر سے ملاقات طے ہے۔