”اگر میری مداخلت ثابت ہو جائے تو میں ۔۔“بیٹے کے فزیکس کے پریکٹیکل میں اضافی نمبروں کا معاملہ ، فیاض الحسن چوہان نے واضح اعلان کر دیا

”اگر میری مداخلت ثابت ہو جائے تو میں ۔۔“بیٹے کے فزیکس کے پریکٹیکل میں اضافی ...
”اگر میری مداخلت ثابت ہو جائے تو میں ۔۔“بیٹے کے فزیکس کے پریکٹیکل میں اضافی نمبروں کا معاملہ ، فیاض الحسن چوہان نے واضح اعلان کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے صاحبزاد کے فزیکس کے پریکٹیکل میں نمبر بڑھانے سے متعلق انکوائری کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے تاہم اب رہنما پی ٹی آئی نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ راولپنڈی بورڈ کے چیئرمین کو خود درخواست دی تھی اور درخواست میں معاملے کی تحقیقات کیلئے کہا تھا، انکوائری رپورٹ میں میرے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے،ایگزامنر،ہیڈایگزامنر سمیت دیگر کا نام تک نہیں جانتا، وائیوامیں ایگزامنراورہیڈایگزامنر اپنی مرضی کے مطابق نمبرلگاتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ انکوائری رپورٹ سے ثابت ہوچکا ہے کہ میں معاملے میں ملوث نہیں اور اگر میری مداخلت ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔

مزید : قومی


loading...