عمر اکمل اور احمد شہزاد کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی

عمر اکمل اور احمد شہزاد کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی
عمر اکمل اور احمد شہزاد کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو مستقبل کے پلان میں بھی شامل کر لیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کیخلاف ٹی 20 میچوں میں موقع دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمر اکمل کی تینوں فارمیٹس میں کارکردگی اچھی رہی جبکہ احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بہترین کارکردگی دکھائی اس لئے دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کیخلاف ٹی 20 میچز میں موقع دیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ عمر اکمل کو طویل فارمیٹ کیلئے بھی تیار کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے فارم اور فٹنس کے حوالے سے ان کو ایک پلان دیدیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں بلے باز زیادہ رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جہاں ضرورت ہو ان کو موقع دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاور ہٹر اور پیس آل راؤنڈر کا خلا پر کرنے کیلئے کام کرنا ہو گا، ابھی تک فہیم اشرف، عامر یامین اور عماد بٹ دستیاب ہیں، ان میں سے فہیم نے چند اچھی اننگز بھی کھیلیں لیکن ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں،حالیہ کیمپ میں بھی فہیم کی بیٹنگ میں بہتری لانے کیلئے کام کیا گیا۔

مزید : کھیل


loading...