مصباح الحق نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

مصباح الحق نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
مصباح الحق نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کیلئے بھی دروازے بند نہیں ہوئے، ان کی مختصر فارمیٹ کے میچز میں کارکردگی اچھی رہی ہے، دونوں سینئرز کو ٹی 20 میچز میں موقع دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا یہ مطلب نہیں کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ پر قومی ٹیم کے دروازے بند ہوگئے۔دونوں اس وقت کیریبین لیگ میں شریک ہیں اور ان کی ٹی 20 خاص طور پر آخری 10اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کارکردگی اچھی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی آسٹریلیا میں آئندہ برس شیڈول ورلڈ ٹی 20 میں وقت باقی ہے اس لئے ہم کوشش کریں گے کہ ٹی 20 میگا ایونٹ سے قبل ایک مضبوط اور متوازن سکواڈ تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں۔

مزید :

کھیل -