ہراسگی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والی ٹویٹر صارف صوفیا نے علی ظفر سے سرعام معافی مانگ لی

ہراسگی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والی ٹویٹر صارف صوفیا نے علی ظفر سے سرعام ...
ہراسگی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والی ٹویٹر صارف صوفیا نے علی ظفر سے سرعام معافی مانگ لی

  


کراچی(کاشف شکیل )بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارواداکار علی ظفر پر ہراسگی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والی ٹویٹر صارف صوفیا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سرعام معافی مانگ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوفیا نے ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس جھوٹے الزام کے پیچھے چھپی پوری کہانی بیان کی اور کہا کہ میں نے علی ظفر پر جھوٹا الزام لگایا تاہم میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔ان کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ مجھے ایک لڑکی کی جانب سے گمراہ کیا گیا ۔یاد رہے کہ سوفیا نامی خاتون نے گزشتہ برس میشاء شفیع کے ٹویٹ کے چند گھنٹے بعد ہی علی ظفر پر امریکہ میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس الزام کی تردید اس وقت شوکت خانم کی نمائندہ نے کی تھی جو کہ علی کے ساتھ امریکہ میں ہپستال کے اس فنڈ ریڈنگ تقریب میں موجود تھیں۔ اس تردید کے بعد سوفی نے اپنا ٹویٹر اکاونٹ ڈی ایکٹویٹ کر دیا تھا۔ گزشتہ روز سوفی نے اپنا ٹویٹڑ اکاونٹ دوبارہ بحال کر کے علی ظفر سے معافی مانگ لی۔

مزید : تفریح


loading...