بھارت کوپتہ نہیں کہ اس کا کس قوم سے پالا پڑاہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

بھارت کوپتہ نہیں کہ اس کا کس قوم سے پالا پڑاہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر
بھارت کوپتہ نہیں کہ اس کا کس قوم سے پالا پڑاہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

  


مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاہے کہ بھارت کوپتہ نہیں کہ اس کا کس قوم سے پالا پڑاہے ،ہٹلر بھی مودی کی طرح جذباتی تقریریں کرتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکوپچاس دن مکمل ہوچکے ہیں، وادی میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہٹلر بھی مودی کی طرح جذباتی تقریریں کرتا تھا لیکن بھارت کو پتہ نہیں کہ اس کا کس قوم سے پالا پڑاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اغوا کیا ہے۔

مزید : قومی


loading...