معروف آسٹریلوی سپنر شین وارن پر پابندی لگ گئی

معروف آسٹریلوی سپنر شین وارن پر پابندی لگ گئی
معروف آسٹریلوی سپنر شین وارن پر پابندی لگ گئی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر ایک سال کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی اور جرمانہ عائد ہو گیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آسٹریلوی باولر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حدرفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔

شین وارن کے خلاف اس حوالے سے آج مقدمے کی سماعت ہونا تھی لیکن انہوں نے عدالت میں اپنی غیرموجودگی میں ہی تیزرفتاری کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر 1845 پاو¿نڈز جرمانہ اور 12 مہینے کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید : کھیل


loading...